خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی) آج ملک کے زیادہ تر علاقے گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے تاہم فیصل آباد، ملتان، ہزارہ اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ کراچی ڈویژن میں بونداباندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔