خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: سیکٹر ایف8 میں فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

اسلام آباد: سیکٹر ایف8 میں فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع فٹبال گراونڈ پر ناجائر قبضے کا از خود نوٹس لے لیا اورسی ڈی اےسے قبضے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے قریب واقع فٹ بال گراونڈ میں وکلاء نے مبینہ طور پر غیر قانونی قبضہ کر کے چیمبرز کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ایسے ہی متعدد چیمبرز وکلاء ایف ایٹ مرکز کی پارکنگ میں بھی بن چکے ہیں۔ سی ڈی اے،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور یہاں تک کے بعض عدالتیں بھی وکلاء کے خلاف کارروائی سے گریزاں رہی ہیں۔ فٹبال گراونڈ قبضے پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا، جس کی میڈیا میں نشاندہی پر چیف جسٹس نے وکلاء کے فٹ بال گراونڈ میں چیمبرز کی غیر قانونی تعمیر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کے چئیرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین روز میں ایف ایٹ فٹبال گرونڈ قبضے کے حوالےسے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے۔