خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمے کیلئے درخواستوں کی سماعت

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی مقامی عدالت نےمولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواستوں پر سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے درخواستوں کی سماعت کی ۔ پولیس نے درخواستوں پر جواب داخل کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔درخواستیں سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی اور جبران ناصر نے دائر کیں ۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ لال مسجد کی انتظامیہ اور طالبات نے سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کے لیے ویڈیو جاری کی۔ویڈیو میں اسامہ بن لادن اور لال مسجد کے شہداء کا بدلہ لینے کے لیے عوام اکسایا گیاہے۔