خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد میں چینی باشندوں پر مسلح افراد کا تشدد

اسلام آباد(ملت آن لائن) اسلام آباد کے پوش علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے چینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ چینی باشندوں کا کہنا ہے کہ 8 مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی و سفری دستاویزات چھین لیں۔متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ پولیس میں شکایت درج کرائی تھی لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے کے بعد وزیرداخلہ کو خط لکھا ۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ چینی باشندے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7کی 3 منزلہ عمارت میںکاروبار کے سلسلے میں رہائش پذیر تھے اور ان پرتشدد کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والا ملزم اشتیاق عمارت کامالک بتایا جاتا ہے اور اس کو متاثرہ افراد نے خود شناخت کیا ہے۔