خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد کلب کا بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کوممبرشپ دینے سے انکار

اسلام آباد کلب کا

اسلام آباد کلب کا بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کوممبرشپ دینے سے انکار

لاہور:(ملت آن لائن) اسلام آباد کلب نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کوممبر شپ دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے دسمبر2017 میں اسلام آباد کلب کی رکنیت کیلئے درخواست دی تھی لیکن کلب نے انہیں ممبر شب دینے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کلب کی ممبرشپ نہ ملنے پر دفتر خارجہ سے شکایت کی ہے تاہم دفترخارجہ کی جانب سے اجے بساریہ کی درخواست پرتاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اجے بساریہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ماضی میں کسی سفارتکار کو اسلام آباد کلب کی رکنیت دینے سے انکار نہیں کیا گیا۔ بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ایسی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔ یاد رہے کہ اجے بساریہ کو دسمبر میں پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔