خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 سول ججز کوبر طرف کردیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت کے19سول ججوں کوبرطرف کردیا، محکمانہ امتحان میں نہ بیٹھنے اور فیل ہونے والے ججوں کی درخواستوں پرحکم امتناع بھی خارج ہوگیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سول ججز کی درخواستوں پر فیصلہ سنا یا، سول ججز حکم امتناع حاصل کر کے کام جاری رکھے ہوئے تھے ۔فیصلے کے بعد محکمانہ امتحان میں نہ بیٹھنے اور فیل ہونے والے ججز کی درخواستوں پر حکم امتناع بھی خارج ہوگیا۔