خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد:114متاثرین 3پروازوں سےکچھ دیرمیں اسلام آباد،لاہوراورکراچی پہنچیں گے

اسلام آباد:(اے پی پی)روس میں پھنسےپاکستانیوں کی بلآخرجان چھوٹ گئی،114متاثرین 3پروازوں سےکچھ دیر میں کراچی، لاہور اور اسلام پہنچیں گے۔ دیگر18ہفتے کے روز وطن پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو سے ڈی پورٹ کیے گئے 30 پاکستانی آج صبح استنبول سے پاکستان پہنچیں گے۔84 دبئی سے وطن واپس پہنچیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو سے ترکی ڈی پورٹ کیے گئے 48 پاکستانیوں میں سے 30 مسافر آج صبح استنبول سے پرواز ٹی کے 740 کے ذریعےصبح سوا 5بجے اسلام آباد پہنچیں گے، باقی 18 پاکستانیوں کو بھی کل پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتی عملے نے ٹرانزٹ ایریا میں پاکستانیوں سے ملاقات کی اور تھکاوٹ کے شکار پاکستانیوں کےلیے کھانے اور آرام کا بندوبست کیا گیا۔ دوسری جانب دبئی میں 84 مسافروں میں سے 48مسافروں کو لے کر پرواز ای کے 604 کراچی روانہ ہوچکی ہے جو صبح سوا چاربجے تک پہنچے گی، رہ جانے والے 36 مسافر پرواز ای کے 624 کے ذریعے آج صبح 8 بجے لاہور پہنچیں گے۔