خبرنامہ پاکستان

اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، پرویز خٹک

اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، پرویز خٹک

صوابی:(ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، ہماری حکومت نے سود کا خاتمہ، جہیز کے خلاف قانون سازی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے ادارے تباہ تھے، ہم نے اقتدار میں آکر نظام ک ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، پختونوں کے نام پر ووٹ لینے والوں نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے۔
عمران خان 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، پرویز خٹک
انہوں نے کہا کہ چور لٹیروں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان بدنام ہوا، ملک کو عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے، 2018 میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، ملک میں افرا تفری کا عالم ہے، بیوروکریسی بھی حکومت کے احکامات نہیں مان رہی، ایسی صورتحال میں ملک نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے صوبے میں تبدیلی آئی، پولیس، صحت اور تعلیم کا نظام بہت بہتر ہوا، 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی جس کے بعد پورے ملک میں خوشحالی آئے گی۔