خبرنامہ پاکستان

اسماء کا قتل: خیبر پختونخوا پولیس 14 ویں روز بھی قاتل تک نہ پہنچ سکی

اسماء کا قتل: خیبر

اسماء کا قتل: خیبر پختونخوا پولیس 14 ویں روز بھی قاتل تک نہ پہنچ سکی

پشاور: (ملت آن لائن) مردان کی اسماء کے لواحقین کو انصاف کی تلاش، خیبر پختونخوا پولیس 14 ویں روز بھی قاتل تک نہ پہنچ پائی، ضلعی حکومت کی اے پی سی آج ہوگی۔
مردان میں چار سالہ اسماء کیس دوسرا ہفتے میں داخل ہوگیا تا ہم ابھی تک اس کیس کی الجھی گتھی نہ سلجھ سکی، ملزمان تاحال روپوش ہیں۔ تھانہ صدر کے علاقہ گوجر گڑھی کی 4 سالہ اسماء 14 جنوری کو لاپتہ ہوگئی۔ 15 جنوری کو گھر کے قریب گنے کے کھتیوں سے اس کی لاش ملی، کیس میں اب تک 200 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی ہے۔ اسماء کے والدین اور رشتہ دار بھی جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں۔ علاقے میں اب تک افسردگی برقرار ہے، شہری نہ صرف اسماء کے قاتلوں کی گرفتاری چاہتے ہیں بلکہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
دوسری جانب گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کا نوٹس لیا اور آئی جی خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ خیال رہے پنجاب حکومت نے اسماء کی ابتدائی رپورٹ کے پی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف کے مطابق اسماء کے جسم سے لیے گئے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ اسماء کے بال، ناخن اور جلد کے نمونے لیبارٹری میں بھیجے گئے، اگلے مرحلے میں ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ ٹیسٹ جلدی مکمل کر لیں۔