خبرنامہ پاکستان

اسموگ اور دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر

اسموگ اور دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر
کراچی:(ملت آن لائن) پنجاب میں ہونے والی اسموگ اور شدید دھند کی وجہ سے کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت گزشتہ روز بھی شدید متاثر رہی۔ پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن کے مطابق کراچی سے لاہور کیلیے روانہ ہونے والی قراقرام ایکسپریس تقریباً 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس تقریباً10گھنٹے کی تاخیر سے رات ساڑھے 8 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی، اس کے علاوہ تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں فیصل اور کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس شامل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق شدید اسموگ کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں ہونے والی تاخیر میں کمی ہونے لگ گئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ2 سے 3روز میں ٹرینیں اپنے معمول کے وقت کے مطابق کراچی سے روانہ اور ملک کے دیگر شہریوں سے کراچی پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔

پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن کے مطابق کراچی سے لاہور کیلیے روانہ ہونے والی قراقرام ایکسپریس تقریباً 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس تقریباً10گھنٹے کی تاخیر سے رات ساڑھے 8 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی، اس کے علاوہ تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں فیصل اور کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس شامل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق شدید اسموگ کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں ہونے والی تاخیر میں کمی ہونے لگ گئی ہے

پنجاب میں ہونے والی اسموگ اور شدید دھند کی وجہ سے کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت گزشتہ روز بھی شدید متاثر رہی۔

ریلوے حکام کے مطابق شدید اسموگ کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں ہونے والی تاخیر میں کمی ہونے لگ گئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ2 سے 3روز میں ٹرینیں اپنے معمول کے وقت کے مطابق کراچی سے روانہ اور ملک کے دیگر شہریوں سے کراچی پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔