خبرنامہ پاکستان

اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کی سمری وازرت خزانہ کوبجھوادی

اسلام آباد:(اے پی پی ) نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کے لیے پچیاسی کروڑ اسی لاکھ روپے جاری کرنے کی سمری وازرت خزانہ کوبجھوادی۔ نجکاری کمیشن کے مطابق انتیس جنوری کواقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس ایم انتظامیہ کوملازمین کی تنخواہوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان اسٹیل ملزانتظامیہ کی جانب سے یہ تفصیلات ستائیس مارچ کونجکاری کمیشن کوموصول ہوئیں ،نجکاری کمیشن نے تمام تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے پی ایس ایم ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پچیاسی کروڑ اسی لاکھ روپے کی رقم جاری کرنے کی سفارش کردی ، اس ضمن میں سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔