خبرنامہ پاکستان

اسٹیل ملز کے ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری

اسٹیل ملز کے ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم اعلامیے میں بتایا گیا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملازمین کو اکتوبر سے دسمبر تک کی تنخواہ دی جائے۔ اس کے علاوہ موجودہ مالی سال کیلئے گندم کا 61 لاکھ ٹن خریداری ہدف پورا کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سارک آربیٹریشن کونسل کے ساتھ ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو تین لاکھ ٹن چینی شوگر ملز سےخریدنے کی اجازت دینے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی سی پی کو 48 روپے فی کلو بڈنگ کے پراسیس میں ایک بھی پیش کش موصول نہیں ہوئی۔