خبرنامہ پاکستان

اسٹیٹ بینک دوماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

کراچی:(آئی این پی) اسٹیٹ بینک دوماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے شرح سود چھ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کے تعین کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کے بعد اعلامیے کے ذریعے مانیٹری پالسی کا اعلان کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی اشاریوں،بیرونی انفلوزمیں اضافے، زرمبادلہ کے بڑھتے ذخائر اور افراط زرمیں کمی کے باعث شرح سود میں پچاس پوائنٹس کمی کاامکان ہے تاہم بین الاقومی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظرشرح سود چھ فیصد کی موجودہ سطح پر برقراررکھی جاسکتی ہے۔ گزشتہ سال نومبر اوررواں سال جنوری میں پیش کی جانے والی مانیٹری پالیسی میںمرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کوچھ فیصد پرہی برقراررکھا گیا ۔