خبرنامہ پاکستان

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسو سی ایشن کے بلامقابلہ نو منتخب صدرقربان بلوچ ، سیکرٹری جنرل بہزادسلیمی ، نائب صدورسہیل خان، خالد محموداورارشد وحید چوہدری،، فنانس سیکرٹری ملک حمید لنگرا، سیکرٹری اطلاعات انتظار حیدری، جوائنٹ سیکرٹریز ذیشان شمسی،محمد جمشید خان،ملک سعید اعوان سمیت ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرقربان بلوچ ،سیکریٹری جنرل بہزاد سلیمی و دیگر عہدیداران کے نام اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ منتخب ہونے والے عہدیداران پر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن عوامی فلاحی قوانین سازی کرنے میں پارلیمنٹ کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ سپیکراور ڈپٹی سپیکر کا پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران حافظ طاہر خلیل ، محمد نواز رضا، رو زینہ علی ،حراوحید، شیخ منظور احمد، زاہد یعقوب خواجہ، شکیل احمد، حافظ عبدالماجد،خواجہ بابر فاروق ،علی شیر، عطاء راجڑ، رضیہ خان،عیسی نقوی، عابد راہی،رانا طارق، انور رضا،فہد چوہدری، جاوید الرحمن، اکرم عابد قریشی اور جاوید نورکو بھی مبارکباد۔