خبرنامہ پاکستان

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کےبانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ناکافی ثبوتوں کی بنا پر ختم کردیا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جو پیسے الطاف حسین کے گھر سے ملے وہ غلط طریقے سے آئے یا کسی غلط کام کی غرض سے لیے گئے تھے اور اس سلسلے میں ناکافی شواہد کی بنا پر کراؤن پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی جس پر کیس ختم کردیا