خبرنامہ پاکستان

اشاروں پر چلنے کا نقصان ہو گا؛ پارلیمنٹیرینز کا ردعمل

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ذاتی مقاصد کی خاطر قومی مفادات کا نہ سوچنا درست روش نہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق، مسلم لیگ نون کے رہنماء مشاہد اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی عمران خان کی جانب سے اپنی جماعت کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ارکان پارلیمٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مشترکہ اجلاس میں شرکت کرتی تو اس سے اچھا پیغام جاتا، ایسے مواقع پر ذاتی اختلافات بھلا کر قومی مفادات کو ترجیح دینا چاہئے۔