خبرنامہ پاکستان

اشتعال انگیز تقاریر کیس: ایم کیو ایم بانی اور مفرور ملزموں کے پھر وارنٹ جاری

اشتعال انگیز تقاریر

اشتعال انگیز تقاریر کیس: ایم کیو ایم بانی اور مفرور ملزموں کے پھر وارنٹ جاری

کراچی: (ملت آن لائن) اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ڈاکٹر فاروق ستار عامر خان، کنورنوید، قمر منصور اور محفوظ یارخان بیمار ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے، عدالت نے تفتیشی افسران کو رپورٹ پیش نہ کرنے پر تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کورٹ میں اشتعال انگیز تقاریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی، عامرخان، کنورنوید، قمرمنصور اور محفوظ یارخان نے بیماری کا بہانا بنا کر پیش نہ ہوئے، وکلا نے درخواستیں جمع کرادیں۔ خواجہ اظہار الحسن، رؤف صدیقی اور ریحان ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیا کو کیس کی تفصیلات بتائیں۔
پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور چاروں تفتیشی افسران کو کو بیلٹ اتروا کر عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا، زبانی معافی اور حتمی چالان کیلئے مہلت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ ایم کیوایم کے بانی اور دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔