خبرنامہ پاکستان

اظہر محمود کو فہیم اشرف میں عبدالرزاق کی جھلک نظر آگئی

اظہر محمود کو فہیم اشرف میں عبدالرزاق کی جھلک نظر آگئی
لاہور:(ملت آن لائن) بولنگ کوچ اظہر محمود کو فہیم اشرف میں عبدالرزاق کی جھلک نظر آگئی۔
اظہر محمود نے کہا کہ فہیم اشرف صلاحیتوں سے مالامال آل راؤنڈر ہیں، امید ہے کہ وہ عبدالرزاق اور میرے بعد پیدا ہونے والا خلا پُر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک اور تیسرے میچ کے آخری اوور میں 2 چھکے ان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔ سابق اسٹار نے کہاکہ جدید دور کی کرکٹ میں رنز روکنا آسان نہیں رہا،اس لیے وکٹیں لینے والے بولرز کامیاب رہتے ہیں، دائرے کے اندر فیلڈرز اور بھاری بیٹ کی موجودگی میں حریف ٹیم کو بڑا ٹوٹل بنانے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ وکٹیں تسلسل سے گرائی جائیں۔ پاکستانی بولرز کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ گزشتہ 9 ون ڈے میچز میں سب سے بڑا ٹوٹل 236 ہی بن پایا، خوشی کی بات یہ ہے کہ ریزرو بولرز میں سے بھی جس کو موقع ملا اس نے پرفارم کیا۔