خبرنامہ پاکستان

اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بگڑا ہوا لاڈلہ قرار دے دیا

اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بگڑا ہوا لاڈلہ قرار دے دیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بگڑا ہوا لاڈلہ قرار دے دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے تھا ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتی مگر ایسا کیا ہوا کہ وہ پکڑا گیا۔ اعتزاز احسن نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں، انہیں جج جسٹس قیوم جیسا اور بیورو کریٹ احد چیمہ جیسا چاہیے۔ احد شفیق کی گرفتاری پر بیورو کریٹس کی جانب سے ہڑتال سے متعلق سوال پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی احمد صادق بھی پکڑا گیا تو ہڑتال نہیں ہوئی، یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے، شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ ان کے خلاف مقدمات درج کرتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کون شہباز شریف کے ساتھ ہے، اب جو بھی حکومت آئے گی وہ انہیں گرفتار کرے گی۔