خبرنامہ پاکستان

اعتزاز احسن کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے بھی وزیر داخلہ چوہدری نثارکے استعفے کا مطالبہ کردیا، اعتزاز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار بالکل ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرانے میں ناکام رہے، چوہدری نثار نے آج تک اپنی وزارت میں کچھ نہیں کیا۔ جمعہ کواسلام آباد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں وزیر داخلہ چوہدری نثارکے استعفے کا مطالبہ کردیا، اعتزاز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار بالکل ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہے، چوہدری نثار نے آج تک اپنی وزارت میں کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ چوہدری نثار کے رابطے ہیں، ایکشن پلان کالعدم تنظیموں کیخلاف تھا، چوہدری نثار نے اس کے برعکس کام کیا، وزیرداخلہ ، بلوچستان کے وزیراعلی اور وزیرداخلہ کو بھی مستعفی ہوجانا چاہیے۔ پارٹی پالیسی سے متعلق اعتزاز کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوئٹہ کمیشن رپورٹ معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھا ئے گی، ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے، وزارت داخلہ کسی اور سمت میں جارہی ہے،بناسنگھار میں مصروف ہے۔