خبرنامہ پاکستان

اعزاز چوہدری کی سینیٹر کوری گارڈنر سے ملاقات

اعزاز چوہدری کی سینیٹر کوری گارڈنر سے ملاقات
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری اور سینیٹر کوری گارڈنر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور پاکستان امریکہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ پاک امریکہ شراکت داری مشترکہ اسٹریٹجک اور علاقائی مقاصد کے حصول کے لئے بہت اہم ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر کوری گارڈنر نے بھی خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔