خبرنامہ پاکستان

اغوا کاروں سے بازیاب ، علی حیدر گیلانی کو آج پاکستان لایا جائے گا

ملتان:(آئی این پی ) اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے سابق وزیر اعظؓم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو آج افغانستان سے پاکستان لایا جائے گا ۔ علی حیدر گیلانی کو 2013 کی انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد نے ملتان میں ریلی کے دوران اغوا کر لیا تھا ۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں جاری رہیں اور بالآخر ان کی افغانستان میں موجودگی کا سراغ لگا لیا گیا ۔ علی حیدر گیلانی کو آج خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان سے واپس پاکستان لایا جائے گا اور اس کے بعد ان کی اپنے گھر واپسی ممکن ہوسکے گی ۔ علی حیدر گیلانی کے اہلخانہ کو بھی ان کی واپسی کا بے چینی سے انتظؓار ہے اور انہوں نے علی حیدر گیلانی کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔