خبرنامہ پاکستان

اغوا کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی ترتیب:وزیراعلی سندھ

اغوا کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی ترتیب:وزیراعلی سندھ
کراچی:(ملت آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے اغوا برائے تاوان کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہیں یہ آئیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انسپیکٹر جنرل آف پولیس اے ڈی خواجہ نے اے وی سی سی ٹیم کیلئے 5 سالا بچے آبان کے اغواکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایک لاکھ نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ 6 دسمبر 2017 کو آبان ڈفینس فیز 8 سے اغوا کیا گیا جب وہ اسکول سے گھر واپس آرہا تھا بعد میں انہیں 3 لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کی صورت میں بازیاب کرایا گیا۔ پی پی سی سیکشن 365۔اے کے تحت ساحل پولیس اسٹیشن ساتھ میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد اغواکردہ گروہ کا پتہ لگانے، اندراج اور مقدمے کی تحقیقات کے لیے اے وی سی سی کراچی کو کیس منتقل کردیا گیا۔ اے وی سی سی کے ایس ایس پی نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو بتایا کہ 9 دسمبر کو اغواکاروں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپا مارا گیا تو دو اغواکار ظہیر مرزا اور زکی نامی کی شناخت ہوئی جنہوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر براہ راست گولیاں بھی چلائیں بعد میں ان دونوں اغواکار جوابی فائرنگ سے کامران چورنگی، گلستان کے قریب موقع پر مارے گئے۔ پولیس نے 5 سالا بچے آبان (اغواشدہ) کی ماں کا ایک لاکھ روپے کی رقم، پرس اور موبائل فون وصولی کیا۔ دونوں اغواکار جائے وقوع پر ہلاک ہوگئے تھے اور گروہ کو پکڑا گیا۔ آئی جی پولیس نے اے وی سی سی ٹیم کی فوری کارروائی کے ردعمل اور کامیاب آپریشن پر چھاپامار پولیس پارٹی کے لئے ایک لاکھ نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔