خبرنامہ پاکستان

افتخارچودھری کا سیکٹر ڈی 12 کا پلاٹ کیلئے چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: (آئی این پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری پلاٹ کے خلاف ضابطہ حصول کیلئے سرگرم ہو گئے ، اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں مخصوص پلاٹ کے حصول کے لیے موجود چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھ دیا ۔ سابق چیف جسٹس کی جانب سے موجودہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہری کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ پلاٹ تنازعہ سپریم کورٹ کے سینئر جج کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پیدا ہوا ، غیر ضروری تنازعہ ختم نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کروں گا ، پلاٹ کیلئے عدالت میرا جانا اعلی عدلیہ کیلئے شرمندگی کا باعث ہوگا ۔ ہاوسنگ فاونڈیشن ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس نے دوران سروس ڈی 12 ٹو کا لینے سے انکار کیا تھا ۔ بورڈ قواعد کے مطابق کسی ریٹائرڈ جج کو پلاٹ نہیں دیا جاتا ۔