خبرنامہ پاکستان

افتخارچودھری کی بلٹ پروف گاڑی کے حوالے سے درخواست غیر موثر قرار

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی فراہمی کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے افتخار چودھری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار حنیف راہی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ معاملے پر تین مارچ 2016 کو فیصلہ محفوظ کر چکی ہے ، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود درخواست پر محفوظ فیصلہ نہیں سنایا گیا ، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ آئینی عدالت ہے ہماری پابند نہیں ، عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے تو مناسب وقت پر سنا بھی دیگی ۔ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کو کسی قسم کی ہدایت جاری نہیں کر سکتی ۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی ۔