خبرنامہ پاکستان

افغانستان سے25 دہشت گردپاکستان میں داخل؛سیکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد:(اے پی پی) وزرات داخلہ نے افغانستان سے 25سے زائددہشت گردوں کے پاکستان داخلے سے متعلق سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا،انٹیلی جنس رپورٹ میں دہشت گردوں کے پاکستان داخلے کاانکشاف کیا گیاہے۔ وزرات داخلہ نے آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کودہشت گردی کے ممکنہ خدشے سے آگاہ کردیاہے۔پیر کوذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے وزرات داخلہ کو رپورٹ ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25سے زائد دہشتگرد افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے ہیں جوملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔