خبرنامہ پاکستان

افغانستان میں امن پاکستان کی پہلی ترجیح ہے

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی پہلی ترجیح ہے ، سی پیک کی وجہ سے یورپی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ،امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کے حکم نامے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنا میری اولین ترجیح ہے ،پاک امریکہ تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا اور افغانستان میں امن پاکستان کی پہلی ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے یورپی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ،امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کے حکم نامے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔