خبرنامہ پاکستان

افغانستان میں تباہ ہونےوالا پاکستانی ہیلی کاپٹرکاملبہ کابل پہنچادیا گیا

کابل:(اے پی پی) پنجاب حکومت کا افغانستان کے علاقے لوگر میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کابل پہنچا دیا گیاہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کاملبہ کابل منتقل کر دیا گیاہے جبکہ افغان حکام کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ وہ پاکستانی عملے کو بازیاب کروانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث افغانستا ن میں کریش لینڈنگ کرنی پڑ گئی تھی جس کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی عملے کو تحویل میں لے لیا گیاہے۔ کچھ دیر قبل سینئر افغان طالبان کمانڈر نے غیر ملکی خبرایجنسی کو گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان عملہ ان کی تحویل میں ہے اور اس حوالے سے ان کی پاکستانی حکام سے بات چیت ہورہی ہے ،جبکہ عملہ بالکل محفوظ ہے جسے ہرقسم کی سہولت دی جارہی ہے۔