خبرنامہ پاکستان

افغانستان میں حفاظِ قرآن بچوں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

افغانستان میں حفاظِ قرآن بچوں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور:(ملت آن لائن) افغان صوبے قندوز میں امریکی طیاروں کی بمباری سے حفاظِ کرام بچوں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد تحریک انصاف نے جمع کرائی۔ پنجاب اسمبلی میں امریکی طیاروں کی بمباری سے افغانستان کے صوبے قندوز میں حفاظِ قرآن بچوں کی شہادت پر مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی، قرارداد تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قندوز میں واقع مدرسے پر حفاظِ قرآن بچوں کی دستار بندی پر امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 150 سے زائد معصوم حفاظ شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، مدرسے میں ہر طرف معصوم بچوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، اس بھیانک ظلم و ستم پر ایوان شدید غم وغصہ کا اظہار کرتا ہے۔
افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری سے 70 افراد جاں بحق

قرارداد میں واقعے کو بدترین انسانیت سوز اور تعلیم دشمنی کے مترادف قرارداد دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ معصوم کلیوں کی شہادت سے انسانیت بھی شرمندہ ہوگئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سانحہ کی عالمی سطح پر تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔