خبرنامہ پاکستان

افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
کوالالمپور:(ملت آن لائن) افغانستان نے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان کو 185 رنز سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے دی، جس کے بعد افغانستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔ افغانستان کے 248 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کے مجیب نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے جب کہ محمد طحہٰ 19 رنزبنا کرنمایاں رہے۔ اس سے پہلے گروپ مرحلے کے میچ میں بھی افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔