خبرنامہ پاکستان

افغان صدرنےپاکستانی ہیلی کاپٹرحادثےکی تحقیقات کا حکم دے دیا

کابل:(اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغان صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ کابل میں افغان صدر اشرف غنی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں افغان صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا جب کہ اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی ٹیم بھی بنادی گئی ہے جو حادثے کے مختلف پہلوؤں سمیت اس بات کابھی جائزہ لے گی کہ کیا یہ وہی ہیلی کاپٹر تھا جس کی پاکستان نے افغان حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی۔ جمعرات کے روز پاکستانی ہیلی کاپٹر نے افغان صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس میں عملے کے 7 ارکان سوار تھے جنہیں کریش لینڈنگ کے بعد طالبان نے یرغمال بنا لیا تھا۔