اسلام آباد:(اے پی پی)افغان صوبے ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کواسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ کو سیکٹر ایف سیون سے اغوا کیا گیا۔ افغان سفارت خانے کے پروٹوکول افسر کی جانب سے کوہسار پو لیس کو دی گئی درخواست کے مطابق سابق گورنر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ سابق گورنر ہرات سیکٹر ایف سیون کے ایک گیسٹ ہائوس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔