خبرنامہ پاکستان

افغان مہاجرین کےمسائل میں پیچیدگی کےامکانات ہیں:عمران

اسلام آباد: (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ افغان سفیر کی جانب سے مہاجرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ تین عشروں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی میں مصروف ہے۔ مشکلات اور محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے افغان بھائیوں کا درد بانٹنے کی کوشش کی تاہم وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے مہاجرین کے مسائل میں پیچیدگی کے امکانات ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت محدود وسائل سے افغان مہاجرین کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لاحق خطرات کے پیش نظر مہاجرین کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی۔