خبرنامہ پاکستان

افغا ن جنگ کی وجہ سے پاکستان کو سوبلین ڈالر کا نقصان ہوا: ممنون حسین

اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے پاکستان کو سوبلین ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور نقصانات سے بچاؤ کے سلسلے میں ریڈکراس کی خدمات قابلِ تعریف ہیں، انجمن ہلال احمر اور ریڈکراس عالمی سطح پر انسانیت کی خدمات میں مصروف ہیں، معاشرے میں صحت و صفائی کے فروغ کے لیے علماء کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکریسنٹ و ریڈ کراس سوسائٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ریڈکراس کی طرف سے فلاحی سرگرمیوں کے لیے مالی تعاون خوش آئند ہے۔ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے پاکستان کو سوبلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ہلال احمر انسانیت کی خدمت کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کر رہی ہے۔