خبرنامہ پاکستان

اقامہ فیصلہ سنگین غلطی تھی جسے دہرایا جارہا ہے، مریم نواز

اقامہ فیصلہ سنگین

اقامہ فیصلہ سنگین غلطی تھی جسے دہرایا جارہا ہے، مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن)سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ اقامہ فیصلہ عدل کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام نے مسترد کیا، اب مزید سنگین غلطی دہرائی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے نیب خط کے بعد کیا جس میں شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو نے جو ضمنی ریفرنسز دائر کیے اُس میں کچھ نہ ملا اور نہ نکلا مگر سزا پھر بھی ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ صرف اقامے جیسے کسی بہانے کی تلاش ہے تاکہ وہی فیصلہ جاری کیا جاسکے جو لکھا جاچکا، عوام پہلے ہی اقامہ فیصلے کو عدل کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ مان کر مسترد کرچکے ہیں۔
نیب کی نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش
اُن کا کہنا تھا کہ اقامہ کو بنیاد بنا فیصلہ سنگین غلطی تھا مگر اب ایک بار پھر بڑی غلطی دہرائی جارہی ہے جس کے نتائج سامنے ضرور آئیں گے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا۔ وزارتِ داخلہ کو نیب کا خط موصول ہوگیا تاہم اس سے قبل بھی قومی احتساب بیورو کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی مگر حکومت کی جانب سے اُس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا۔