خبرنامہ پاکستان

اقتدار میں آکر اپنی خارجہ پالیسی بنائیں گے کسی کی پروا نہیں کریں گے۔عمران خان

سندھ کے

اقتدار میں آکر اپنی خارجہ پالیسی بنائیں گے کسی کی پروا نہیں کریں گے۔عمران خان

اٹک (ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری اپنے لیے بیٹنگ کرتے ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیےکبھی نہیں کھیلا۔

اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں 2 قسم کی سیاست ہوتی ہیں اور کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے سیاست میں آتے ہیں جن سے قوم نفرت کرتی ہے جب کہ کچھ لوگ عوامی مفاد کے لیے آتےہیں جنہیں ہمیشہ عوام یاد رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس بھی سیاستدان نے کچھ اچھا کیا تو لوگوں نے اسے ہمیشہ یاد رکھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کو دیکھیں کہ اقتدار سے پہلے کیا تھے، آج ان کےپاس پیسہ کہاں سےآیا؟

عمران خان نے کہا کہ ایران نےگیس لائن بنائی اگر ہم لے لیتے تو قطر سے لی جانے والی ایل این جی سے سستی پڑتی۔
جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے

انہوں نے کہا کہ جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے، ہمیں قرضے دینے والوں نے ہی ہمیں ایران سے گیس نہیں لینے دی۔

عمران خان نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو اپنی خارجہ پالیسی بنائیں گے اور کسی کی پروا نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں صرف وہی لوگ آئیں گےجو عوام کی خدمت کریں گے اور صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے۔