خبرنامہ پاکستان

اقتصادی راہداری سےمعیار زندگی بہتر ہوگا: ملیحہ لودھی

اقتصادی راہداری سے معیار زندگی بہتر ہوگا: ملیحہ لودھی

نیویارک: (ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک سڑک کے اقدام میں 60ممالک اور تقریباً 4.4 ارب افراد شامل ہوں گے‘ اقتصادی راہداری سے چین‘ وسطی و جنوبی ایشیاء کے تین ارب افراد کا معیار زندگی بہر ہوگا‘ سی پیک سے ترقی‘ مربوط رابطوں اور عوامی سطح پر تعلقات کے نئے مواقع کھلیں گے‘ چینی صدر کا تصور دنیا کی قوموں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا اور عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
جمعہ کو ملیحہ لودھی نے چینی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ چینی صدر کے مشترکہ مستقبل کے لئے کمیونٹی سازی کا تصور قابل تعریف ہے۔ عالمی امن اور ترقی کے لئے چینی صدر کا تصور قابل تحسین ہے۔ چینی صدر کا تصور دنیا کی قوموں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا اور عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ آج کے دور میں کوئی ملک تن تنہا ترقیاتی اور سلامتی چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ سی پیک منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک کے اقدام کا اہم حصہ ہے۔ سی پیک سے ترقی‘ مربوط رابطوں اور عوامی سطح پر تعلقات کے نئے مواقع کھلیں گے۔ سی پیک سے علاقائی اور عالمی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ مشترکہ مستقبل کے تصور سے تمام قومیں اقتصادی خوشحالی و ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔ ایک خطہ ایک سرک کے اقدام میں ساٹھ ممالک اور تقریباً 4.4 ارب افراد شامل ہوں گے۔ اقتصادی راہداری سے چین‘ وسطی و جنوبی ایشیاء کے تین ارب افراد کا معیار زندگی بہتر ہوگا اس اقدام سے قوموں کے درمیان اعتماد بڑھے گا۔

سی پیک منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک کے اقدام کا اہم حصہ ہے۔ سی پیک سے ترقی‘ مربوط رابطوں اور عوامی سطح پر تعلقات کے نئے مواقع کھلیں گے۔ سی پیک سے علاقائی اور عالمی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ مشترکہ مستقبل کے تصور سے تمام قومیں اقتصادی خوشحالی و ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔ ایک خطہ ایک سرک کے اقدام میں ساٹھ ممالک اور تقریباً 4.4 ارب افراد شامل ہوں گے۔