خبرنامہ پاکستان

اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں؛ سردار مسعود

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقے میں روزگار کے مواقعے پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو فروغ ملے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق میرپور میں سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کرکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر، مانسہرہ،۔مظفرآباد۔،میرپوراور منگلا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بننے والی موٹروے سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ وادی کے ان مظلوم بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ۔