خبرنامہ پاکستان

اقتصادی راہداری قابل عمل منصوبےکی شکل اختیارکرچکا ہے:چینی سفیر

اسلام آباد(آئی این پی) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری قابل عمل منصوبے کی شکل اختیار کرچکا ہے اورپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار مثبت اور جامع ہے،اقتصادی راہداری کو مستقبل میں فنانس،سائنس وٹیکنالوجی تک وسعت دیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر دوطرفہ پروازیں جاری ہیں امید ہے پروازوں کی تعداد میں مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا۔ منگل کو وہ چین سدرن ایئرلائن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون بہت گہرا ہے،پاکستان اور چین کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر دوطرفہ پروازیں جاری ہیں،امید ہے کہ ان پروازوں کی تعداد میں مستقبل میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔چینی سفیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری قابل عمل منصوبے کی شکل اختیار کرچکا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار مثبت اور جامع ہے،اقتصادی راہداری کو مستقبل میں فنانس،سائنس و ٹیکنالوجی تک وسعت دیں گے اور اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کو دوسرے شعبوں تک بھی وسعت دی جائیگی،فضائی روابط میں اضافے سے باہمی تجارت اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فضائی روابط میں اضافے سے سی پیک کے منصوبے میں بھی تیزی آئے گی۔(خ م)