خبرنامہ پاکستان

اقتصادی راہداری منصوبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، احسن

نواز شریف کے

اسلام آباد : (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کی بروقت تکمیل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سی پیک کے مختلف منصوبوں بشمول توانائی ، گوادر ، انفراسٹرکچر سمیت دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار انفراسٹرکچر پر ہے، چین و دیگر ترقی یافتہ ممالک نے بھی انفراسٹرکچر بہترین بنا کر ترقی کے سفر میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں خصوصی اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، موجودہ حکومت مغربی روٹ کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تھرمیں موجود کوئلے کے ذخائر اگلے 400سال کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک امریکہ نالج کوریڈور کے تحت اگلے 10 برسوں میں 10 ہزار پی ایچ ڈیز امریکن یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جائے گا، موجودہ صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے، عالمی میڈیا موجودہ حکومت کی بہتر اقتصادی پا لیسیوں کا اعتراف کررہا ہے۔