خبرنامہ پاکستان

اقرار کرتا ہوں ہم بہت پارسا نہیں ہیں: چوہدری شجاعت

اقرار کرتا ہوں ہم بہت پارسا نہیں ہیں: چوہدری شجاعت

لاہور:(ملت آن لائن+اے پی پی) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اقرار کرتا ہوں ہم بہت پارسا نہیں ہیں۔ اگر ہمارے کسی شخص نے کچھ کیا ہے تو عدالت میں پیش ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق عبوری وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ اگر ہمارے کسی بندے نے کچھ کیا ہے تو عدالت میں پیش ہوں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اقرار کرتا ہوں ہم بہت پارسا نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این آر او بنانے کے بعد مجھے پرویزمشرف نے بتایا۔ ’میں نے لکھے ہوئے این آر او کو صرف پڑھا۔ میں نے پڑھا تو کہا صدر صاحب ہمارے 5 سال کا پیریڈ نکال دیں‘۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات آج ہوں یا کل ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سنہ 2011 میں جنوبی پنجاب کی بات کی تھی۔ ’میرے دور میں 3 ہفتے میں ایک بار جنوبی پنجاب کا دورہ ہوتا تھا‘۔