خبرنامہ پاکستان

اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ کشمیر ہے، میرظفراللہ جمالی

جعفرآباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ کشمیر نازک دور سے گزر رہا ہے اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کامسئلہ ہے جو اب تک پینڈنگ میں ہے برطانیہ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں ۔ وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ جعفرآباد(روجھان جمالی) میں ملنے والے ایک سیاسی وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر لحاظ سے کشمیر کا ساتھ دیا ہے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اس وقت کشمیر نازک دور سے گزر رہا ہے اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کامسئلہ ہے جو اب تک پینڈنگ میں ہے کشمیر کے مسلے کو طے کرنے میں سب سے زیادہ ہاتھ برطانیہ کا ہے کہ وہ اس مسلے کو سنجیدگی سے حل کرے وزارت خارجہ اتنا اجاگر نہیں انکو ہوشیار رہنا چاہئے برطانیہ کی زیادہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نکالے تاکہ نہتے کشمیریوں کی زندگیان بچ سکیں ایک سوال کے جواب میں میر ظفراللہ جمالی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فعال ہے اپوزیشن عدلیہ فوج میڈیا اور گوئرمنٹ کے ادارے بھی مضبوط اور فعال ہیں اداروں میں اپوزیشن اور گوئرنمنٹ کو اکھٹے کرادار ادا کرنا چاہئے تو تمام مسائل سنجیدگی سے حل ہوں گے اگر انکا آپس میں اتفاق برقرار نہ رہا تو مسائل جوں کے توں رہیں گے بلوچستان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حالات بنتے اور بگڑتے رہتے ہیں بلوچستان کے حالات اب کافی بہتر ہیں اور انمیں بتدریج بہتری دیکھنے میں آرہی ہے بلوچستان میں بلوچ آباد ہیں بلوچ اگر ناراض ہیں تو کس سے ناراض ہیں صبر و تحمل کے ساتھ بلوچ رہیں ناراض بلوچوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت ہے سندھ بلوچستان کے حصے کا پانی نہیں دے رہا ہمارے افسران پانی بیچنا چاہتے ہیں مگرپانی چلانا نہیں جانتے