خبرنامہ پاکستان

اقوام متحدہ کیجانب سے مسئلہ کشمیر پر مصالحت کی پیشکش

نیو یارک: (ملت+اے پی پی) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفنزڈی جورک کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال پر دونوں وزرائے اعظم سے گفتگو کریں گے۔ مصروفیت کے باعث پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔ ترجمان نے بتایا ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔ ترجمان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں اور دنیا میں پھیلے ہوئے تمام مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔