خبرنامہ پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خطاب کی جھلکیاں

نیویارک ۔ 21 ستمبر (ملت .اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خطاب کی جھلکیاں
* اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ
* اقوام متحدہ کشمیر میں ریفرنڈم کرائے۔
* بھارتی افواج کو کشمیر سے نکالا جائے۔
* جنوبی ایشیا میں محاذ آرائی ہمارا مقدر نہیں ہونا چاہیے۔
* بات چیت کیلئے بھارت کی پیشگی شرائط ناقابل قبول ہیں۔
* تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ممکن نہیں۔
* پاکستان تخفیف اسلحہ اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کیلئے عالمی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
* آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی کامیاب مہم ہے۔
* افغانستان میں پائیدار امن مفاہمت اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے۔
* فوجی طاقت کا استعمال افغان مسئلہ کا حل نہیں، افغان مہاجرین کی باعزت اور رضاکارانہ واپسی چاہتے ہیں۔
* داعش کو شکست دینے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
* عالمی برادری مسئلہ فلسطین حل کرائے، امن، خوشحالی اور آزادی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ مرکز کی حیثیت سے اپنی ساکھ بحال کرے۔
* اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔
* دنیا میں امن کے فروغ، دہشتگردی کے خاتمہ، جمہوری استحکام اور عالمی ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔