خبرنامہ پاکستان

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کے سیشن میں شہزاد رائے کی شرکت

اقوام متحدہ کے

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کے سیشن میں شہزاد رائے کی شرکت

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے ویانا میں منعقدہ 61 ویں سیشن میں خیر سگالی سفیر کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ آسٹریلیا کے شہر ویانا میں منعقد ہونے والے اس سیشن کا مقصد منشیات اور جرائم کے خلاف پوری دنیا کو اکٹھا کرکے اس لعنت سے نجات کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔ اس موقع پر شہزاد رائے نے اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر یوری فیڈو ٹوو سے بھی ملاقات کی۔ اس حوالے سے شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ شہزاد رائے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سیشن کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ شہزاد رائے کو سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر متعدد شوبز ستاروں نے مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔