خبرنامہ پاکستان

الزام تراشیاں نواز شریف کا وتیرا ہے، خورشید شاہ

کوئی جمہوری

الزام تراشیاں نواز شریف کا وتیرا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ الزام تراشیاں نواز شریف کا وتیرا ہے، ہم نہیں جھکے لیکن میاں صاحب میمواسکینڈل یاد کریں۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کوسینیٹ انتخابات کے بعد چھانگا مانگا یاد آ رہا ہے، اب چھانگا مانگا نہیں ،وہاں بڑی بڑی عمارتیں بن گئیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی دربارپرنہیں جھکے،ہمارا دربار صرف جمہوریت ہے، ہم نہیں جھکے لیکن میاں صاحب میمواسکینڈل یاد کریں، میاں صاحب ماضی میں جائیں تو بہت باتیں یاد آئیں گی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الزام تراشیاں نواز شریف کا وتیرا ہے، لگتا ہے نوازشریف نےعمران خان کی روش اختیارکرلی ہے۔
کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ اور کراچی والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ نواز شریف
انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہمارے ساتھ کام کرچکےہیں، شیری رحمان کوامیدوار نامزد کر دیا ہے انھیں ووٹ دیں گے، ہمارے پاس 21 اورپی ٹی آئی کے پاس صرف 12 ارکان ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کیا وجہ تھی کہ بنی گالہ والے اور کراچی سے آنے والے ایک ہی دربار پرجا کر جھک گئے؟ سب کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔