خبرنامہ پاکستان

الطاف حسین پر بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کا الزام لحمہ فکریہ ہے: سراج الحق

اسلام آباد ۔(اے پی پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات کا الزام حکومت کے لئے لحمہ فکریہ ہے ، بھارتی حکومت کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی نہیں دیتی تو ہمیں وہاں نہیں جانا چاہئے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر سابق ناظم اعلیٰ مصطفیٰ کمال کے جو الزامات لگائے ہیں کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات کا ذکر کیا وہ حکومت کے لئے لحمہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اگر غریب آدمی رکشا ڈرائیور چھوٹا جرم کرے تو ساری ریاست اس پر یلغار کردیتی ہے مگر را کے ساتھ تعلقات اور روابط کے انکشافات کے بعد حکومتی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایک رسالے کے ایڈیٹر صلاح الدین مرحوم نے حق گوئی کا مظاہرہ کیا تھا جن کو بعد میں شہید کردیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس سے پی آئی اے کے متعلق بل کو پاس کہا گیا تو اس سے منفی پیغام جائے گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیل پوری دنیا میں انسانوں کے درمیان روابط کا ذریعہ ہے کرکٹ ٹیم کو بھارتی حکومت کی طرف سیکورٹی اور عزت نہ دیتی تو ہمیں وہاں نہیں جانا چاہئے