خبرنامہ پاکستان

الطاف حسین کےخلاف قانونی کارروائی کاجائزہ لےرہے ہیں،رانا تنویر

وفاقی وزیردفاعی:(اے پی پی) وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہناہےکہ الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیاجا رہاہے ،عمران خان جب عدالت جا رہے ہیں تو احتجاج کا کیا جواز ہے،عمران خان کو اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہو گی۔ راناتنویرحسین نےکہاکہ کسی کو بھی پاکستان کےمفاد کےخلاف کام نہیں کرنےدیاجائے گا،الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیاجا رہاہے۔ عمران خان کےحوالے سے انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی سربراہ پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رویے میں تبدیلی لائیں،عوام نے پچھلے دھرنے کا جو انجام کیا،آئندہ بھی ویسا ہی کریں گے۔ راناتنویر حسین نے کہاکہ شیخ رشید مسلم لیگ ن میں واپسی کی کئی کوششیں کر چکے ہیں،وہ ایسی حرکتیں واپسی کےلئےکر رہےہیں۔ وفاقی وزیرنےکہاکہ عمران خان،طاہرالقادری اورپرویزالہٰی مل بھی جائیں،تو بھی فیصلےجمہوریت کےتحت ہی ہوں گے۔