خبرنامہ پاکستان

‘اللہ کا شکر ہے،جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو شکست دے رہی ہے’

‘اللہ کا شکر ہے،جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو شکست دے رہی ہے’
لاہور:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں انتخابی ایکٹ مسترد ہونے پر مریم نواز خوشی سے نہال ہو گئیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو شکست دے رہی ہے، اللہ کا بہت بہت شکر ہے، ہم اپنے سر شکر اور عاجزی کیساتھ جھکاتے ہیں۔ مریم نواز ساندہ روڈ پہنچیں تو کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ شیر شیر کے نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ مریم نواز نے ساندہ روڈ کی تعمیر و مرمت اور اسے ماڈل روڈ بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور پھر حلقہ این اے 120 کے دورے پر نکل پڑیں۔ حلقہ این اے 120 میں جگہ جگہ لیگی کارکنوں نے اپنی قائد پر گل پاشی کی اور پارٹی پرچم تھامے پارٹی ترانوں پر جھومتے رہے۔ مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کے راستے پر ٹریفک جام سے شہری بھی مشکلات کا شکار رہے۔