خبرنامہ پاکستان

الوداع ۔۔مسلم لیگ (ن)، چوہدری نثار نے اہم فیصلہ کر لیا

الوداع ۔۔مسلم لیگ (ن)، چوہدری نثار نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) چوہدری نثار ن لیگ چھوڑنے والے ہیں، وہ لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اعلان کیسے کریں، معروف صحافی رئوف کلاسرا کا انکشاف۔ چوہدری نثار ن لیگ چھوڑنے والے ہیں ، وہ لوگوں کو ذہنی طور پر تیارکرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ یہ اعلان کیسے کریں؟ چوہدری نثار ٹی وی پر کچھ اور بات کر رہے ہیں جبکہ نجی محافل میں ان کا بیانیہ الگ ہوتا ہے ، وہ ایک اچھے سیاستدان ہیں اور کوئی اندازہ نہیں کر سکتا کہ ان کے ذہن میں کیا چل رہا ہے اور یہی ایک اچھے سیاستدان کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ دائیں بائیں موجود لوگوں سے اپنے اندر کی بات چھپا کر رکھے، انہوں نے اس طرح اردگرد موجود لوگوں کو کنفیوژ کر دیا ہے ، لوگ اندازے لگا رہے کہ کیاچوہدری نثار نواز لیگ میں ہیں یا نہیں ہیں، الیکشن لڑیں گے یا نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا پھر الیکشن لڑیں گے ہی نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کا ایک قول سناتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ لوگ اگر سیاستدان بارے پیش گوئیاں کرنے لگ جائیں تو اس کی سیاست ختم ہو جاتی ہے اور شاید اسی لئے چوہدری نثار جو دراصل ن لیگ کو الوداع کہہ چکے ہیں کسی کو اس چیز کا پتہ نہیں چلنے دے رہےکہ ان کے اندر کیا چل رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چوہدری نثار نے مریم نواز کی ن لیگ کی قیادت سنبھالنے پر وہ ن لیگ سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ان کیلئے بچوں جیسے ہیں جیسے ہی انہوں نے ن لیگ کو لیڈ کیا وہ خاموشی سے علیحدہ ہو جائیں گے وہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ میں نہیں رہیں گے۔